منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے ان ایکشن،بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے ان ایکشن ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پرپنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ فوری طورپر فعال افراد پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو نوٹیفائی کر کے متحرک کیا جائے۔شوگر،فلور،گھی اورپولٹری

ایسوسی ایشنز کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کر کے قیمتوں میں کمی لائی جائے ۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گھی ،آٹے ،چینی ،چکن اوردیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قابل عمل پلان کو جلد حتمی شکل د ی جائے اور دکانوں پر اشیاء کے نرخناموں کی فہرستیں نمایاں جگہوں پرآویزاں کی جائیں ۔ہمارا فوکس عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔پرائس کنٹرول کیلئے مربوط پالیسی کو حتمی شکل دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔سابق حکومت کی غلط پالیسیوںکے باعث سفید پوش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گیا ہے ۔ہماری حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ہر صورت ریلیف دینا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کو بھی ازسر نو فعال کیا جائے۔ صوبے میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیںگے۔ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کریں۔انہوںنے کہا کہ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے، عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدار ت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا اوراشیائے ضروریہ کے نرخوں میںکمی کیلئے ضروری ہدایات جا ری کی گئیں۔ اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ اسلام آباد سے ویڈ لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…