منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بہت سارے لوگ ہوا میں خط لہراتے ہیں،قطر اور امریکا سے خط آتے ہیں اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں، جسٹس روح الامین

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس روح الامین نے ایک مقدمے کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ بہت سارے لوگ ہوا میں خط لہراتے ہیں، قطر، امریکا اور جرمنی سے خط آتے ہیں اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں۔پی ایچ ڈی کے لیے جرمنی جانے والے کی نوکری ختم کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابرہیم کے دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منتظر عباس پی ایچ ڈی کی غرض سے جرمنی گیا تھا، کورونا کی وجہ سے وقت پر پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکا تھا جس پر یونیورسٹی نے نوکری ختم کردی، منتظر عباس پشاور یونیورسٹی میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طور پر ملازم تھا، جرمنی یونیورسٹی سے خط حاصل کیا گیا ہے جس میں بتایا کہ پی ایچ ڈی ڈگری کورونا کی باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔جسٹس روح الامین نے کہا کہ بہت سارے لوگ ہوا میں خط لہراتے ہیں، قطر، امریکا، جرمنی سے خط آتے ہیں اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے پشاور یونیورسٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…