منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن ) وزیر داخلہ رانا ثنائ� اللہ سے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامورمس پینگ چَن شِیؤ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔ چینی ناظم الامور نے رانا ثنائ� اللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے

اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینیاور چینی شہریوں کیلئے ویزا میں سہولیات دینے،چینی شہریوں کی سکیورٹی فْول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثنائ� اللہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ۔وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور لازوال ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین ، قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی۔ پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینگے۔ رانا ثنائ� اللہ نے کہا پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے۔ وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ؛بلخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فْول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کے ایسے واقعات نہ ہوں، انکے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیش کو موثر بنایا جاررہاہے۔ چینی ناظم الامور کا اس موقع پر کہنا تھا چینی شہریوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان حکومت کے انتہائی مشکور ہیں۔ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کی مکمل تحقیقات اور جلد سے جلد اصلی مجرمان تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔پاکستان کی ترقی میں چینی معاونت کا عمل جاری رہے گا۔ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین تعلقات کی علامت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…