منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

برئلر مرغی کا گوشت 110روپے، پیاز 40روپے اور لیموں کی قیمتوں میں 400روپے فی کلو کمی

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)برئلر مرغی کا گوشت 110روپے، پیاز 40روپے اور لیموں کی قیمتوں میں 400روپے فی کلو کمی ، جبکہ آٹا،پھل اورسبزیوں کے بعد گھی بھی مزید 20روپے مہنگا ہوگیا ،شہر بھر میں دودھ کی قیمتوں 20سے 30روپے فی کلو اضاٖفہ کردیا گیا، دالوں کی فی کلو قیمت میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں

مکمل طور ناکام ، آن لائن کے مطابق شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام نظر آرہی ہے جبکہ منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ،ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صرف اپنے دفاتروں بیٹھے کر سب اچھے کی رپورٹ جاری کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں ، آن لائن کے مطابق شہر اور گردونواح میں منافع خور اورذخیرہ اندزوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کررکھے ہیں ،گذشتہ کئی روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں اضافہ کا سلسلہ جاری تھا جس پرانتظامیہ کا کوئی کنٹرول نہیں گذشتہ تین روز قبل 510روپے میں فروخت ہونے والے برائلر مرغی کا خود ہی 110روپے فی کلو کمی کے ساتھ 390روپے فی کلو پر آگیا جبکہ پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے 120روپے کم ہوکر 50سے 60روپے فی کلو ہوگیا اس طرح پورے رمضان المبارک میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے100سے 1200روپے فی کلوفروخت ہوئے تھے اب وہ لیموں 600روپے فی کلو فروخت ہورہاہے جبکہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں ضلعی انتظامیہ کا کو ئی کنٹرول نہیں ہے سبزمنڈی ،آڑھتوں پر منافع خوروں اور ذخیزہ اندزوں کا کنٹرول ہے جو اپنی مرضی سے ریٹ جاری کرتے ہیں ،شہر بھر میں دودھ کی قیمتوں 20سے 30روپے فی کلو اضاٖفہ کردیا گیا ہے ، جس کے بعد 140سے 150روپے فی کلو ہوگیا، بڑا گوشت 600سے 700روپے اور چھوٹا گوشت 1400سے 1600روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہاہے، آٹا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اس طرح پھلوں اور سبزیوں پر چالیس سے پچاس روپے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔80 روپے نرخ کے باوجود ٹماٹر 120 روپے فی کلو بیچا جارہا ہے، آلو کے دام 30 روپے مگر اسکی 50 روپے میں فروخت جاری ہے۔سبزی منڈی میں من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ روزانہ مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتی اور اپنے دفاتروں میں بیٹھے ہی سب اچھے کی ریٹ جاری کردیتے ہیں اور چند چھوٹے دوکانداروں جرمانے کردیئے جاتے ہیں ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزمارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ ،کھانے پینے کی اشیاء مقررہ نرخوں سے زائدقیمت پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں 43گرانفروشوں کو68ہزارروپے جرمانہ کیا،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…