منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کس نے عمران خان کی اسلام آباد کال کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن)پشاور ٹردرز چیمبر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد کال پر پاکستان کی عوام کیساتھ مل کر پاکستان میں بیرونی مداخلت اور رجیم چینج کے خلاف آواز اٹھانے پر چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا

سینئر تاجر رہنما و سماجی کارکن چیف ایکزکٹو ٹردرز الائنس فیڈریشن کے پی کے و صدر پشاور ٹردرز چیمبر غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں جو اس وقت بیرونی مداخلت ہوئی ہے اور رجیم چینج کیا گیا ہے اس کی مزمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،غلام بلال نے کہا کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پشاور کی تاجر برادری بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اجلاس میں سابق میمبر کینٹ بورڈ غلام حسین چاند بابر،بابائے تاجران امین حسین بابر،جزل سیکڑی ٹردرز الائنس منور خورشید،ایڈیشنل چیرمین ٹردرز الائنس حسنین شیراز،سابق ایم پی اے عارف یوسف اور دیگر نے شرکت کی،حسنین شیراز نے کہا کہ پشاور ٹردرز چیمبر کے صدر غلام بلال جاوید کے اس فیصلے کے بعد کے پی کے کی تمام تاجر تنظیمیں پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا جلد اعلان کریں گی،حسنین شیراز نے کہا کہ ہم غلام بلال جاوید کے اس جرتمندانہ فیصلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے لیڈر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…