منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

شوگرملز،وناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کا حکومت کو چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھرپورتعاون کا عندیہ

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے لئے وزیراعلی آفس میں اجلاسوں کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن اوروناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھرپورتعاون کا عندیہ دیا-

ایم این اے ریاض الحق،اراکین پنجاب اسمبلی بلال یاسین، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، سعود مجیدنے اجلاسوں میں شرکت کی -چیئرمین پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن چوہدری ذکا اشرف اوردیگرعہدیداران -چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن طارق اللہ صوفی،سابق چیئرمین خواجہ عارف قاسم و دیگر عہدیداران نے اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری صنعت و تجارت احمد جاوید قاضی، سیکرٹری خوراک علی سرفراز، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے-بلال یاسین ایم پی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل صورتحال کے باوجود عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی- پنجاب کے عوام کی فلاح مقدم ہے -عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے باہمی مشاورت سے فارمولا طے کیا جائے گا- چینی کی قیمتوں میں کمی کے لئے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے اور یہ کمیٹی تجاویز کاجائزہ لے کر فارمولا طے کرے گی-گھی کی قیمتوں میں کمی کے لئے گھی مینوفیکچررز سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا- وفود نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ریلیف کی ہرممکن فراہمی کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…