منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے، عمران خان

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گا

تو زیادہ خطرناک ہوں گا، ادھر تو میں بند تھا سارا دن آفس میں رہ کر وزن بھی بڑھ گیا، انتظار میں تھا کہ عوام میں واپس جاؤں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈس انفو لیب نےپاکستانی فوج اور مجھے نشانہ بنایا، جہلم میں لوگ بڑی تعداد میں آئے،سارے مل کر بھی تحریک انصاف کے مقابلے میں مینار پاکستان پر چھوٹا سا بھی جلسہ نہ کرسکے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف شرم کرو، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، شریف کرپٹ خاندان کو مشرف نے باہر بھیجا تو معاہدہ کرکے بھیجا، شریف خاندان جھوٹ بولتا رہا کہ معاہدہ کرکےنہیں گئے،نواز شریف کے بچے، جائیداد اور کاروبار سب باہر ہے، شہبازشریف نے آتے ساتھ ہی کہا بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف جو تمھیں لے کر آیا اس نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے دوستی کرو۔ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کس نے اس ملک کو مقروض کیا، کس نے اس ملک کا پیسا چوری کرکے باہر بھجوایا، یہ ڈاکو یہاں سے پیسا چوری کرے باہر بھجواتے ہیں،قوم اکھٹی ہوجاتی ہے تو کوئی مشکل نہیں رہتی،اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…