پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے،شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شانگلہ اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سے مانگ رہا ہے

دوسراعوام کو دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے،شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے اور بڑے شیطان بھگانے کے لئے چاروں قل اور آیت الکرسی کا حصار کھینچ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وظیفہ تیز ہوگا تو شیطانوں کی چیخوں میں اوراضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ والا عوام کے آٹے کے لئے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنی گالہ والے نے چار سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ بنی گالہ والے نے عوام کا آٹا چینی گھی دوائی چور ی کیا، سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھرلے گیا۔ انہوں نے کہاکہ بنی گالہ والا اقتدار اور کرپشن چھپانے کے لئے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے،شانگلہ والا چار سال کے منصوبے چار دن میں چلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنی گالہ والا بی آر ٹی پشاور 2017 میں شروع کرتا ہے جو6 سال بعد 2022 میں بھی نامکمل رہتی ہے،شانگلہ والا دن رات عوام کے لئے کام کر رہا ہے،بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اورپھر پیسے بھی مانگ لئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…