بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر لیاقت کی اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف ،دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 8  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کردیا۔عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو انسٹاگرام

سے اَن فالو کردیا ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی تاہم وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ‘اْن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔اْنہوں نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اور تْم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عْمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو۔رکن اسمبلی نے کہا کہ میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…