ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر دانیہ شاہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں تو وہ حقیقت بتاتا کہ پورا ملک ہل اٹھتا،عامر لیاقت نے بھیانک حقیقت بتانے کی دھمکی دے دی

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور /کراچی (این این آئی)رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور اسکالر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے عامرلیاقت حسین کو سات جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ٹوئٹر پر متعدد صحافیوں اور صارفین نے سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کی عدالت میں دائر کردہ تنسیخ نکاح کی مبینہ کاپی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے بھی خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایک صحافی نے دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ مبینہ تنسیخ نکاح کی کاپی شیئر کی جس میں انہوں نے عامر لیاقت سے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے کا حق مہر بھی دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔مبینہ تنسیخ نکاح کی کاپی میں دانیہ شاہ نے عدالت سے عامر لیاقت سے نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی دلوانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے درخواست میں کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 11 کروڑ روپے کے گھر، 45 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور چار لاکھ روپے مالیت کا سونا یا ان اشیا کی رقم دلوانے کی استدعا بھی کی ہے۔دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی مبینہ کاپی کو دیگر صحافیوں اور ٹوئٹر صارفین نے بھی شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت سے خلع کے لیے ان کی تیسری اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔دوسری جانب ایک اور صحافی نے بھی دانیہ شاہ کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کرنے کیلئے عدالت گئی تھیں۔مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو مزید معلومات خبروں کے ذریعے مل جائے گی، یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو دانیہ شاہ نے کب بنائی، تاہم صحافی نے اسے 7 مئی کی سہ پہر کو شیئر کیا۔ادھر دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،

عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔دانیہ شاہ کے مطابق شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔دانیہ شاہ کا الزام ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں

رکھتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کر دیے ہیں۔دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی، اسکالر اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایسے ثبوت لانے کا اعلان کردیا، جنہیں لوگ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر

شیئر کی، جس میں وہ بتاتی دکھائی دیں کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی علیحدگی ہوئی ہے۔وہ ویڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ اگر لوگ انہیں خوش رہنے کی دعا نہیں دے سکتے تو ان کیلئے افواہیں نہ پھیلائیں اور انہیں خوشی سے آزاد زندگی گزارنے دیں۔مذکورہ ویڈیو میں دانیہ شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب ویڈیو بنائی اور نہ ہی انہوں نے عدالت میں دائر کردہ اپنی درخواست کی خبروں پر کوئی بات کی۔

مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ مذکورہ ویڈیو دو دن پہلے کی ہے، جسے دانیہ شاہ نے خود خودبنایا تھا اور آج ان کی جانب سے ان پر بدترین الزامات لگائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ اگر یہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو وہ سب کو وہ حقیقت بتاتے کہ پورا ملک ہل اٹھتا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی

وضاحت نہیں کریں گے کیوں کہ رسول ؐ کا فرمان ہے کہ لوگو عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو۔اسکالر و ٹی وی میزبان نے صحافیوں اور میڈیا سے گزارش کی کہ دانیہ شاہ کی ہشاشیت دیکھ کر وہ خود فیصلہ کریں کہ تین ماہ میں کسی پر تشدد ہو تو وہ ایسی لگیں گی؟عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ وہ سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ انہیں ٹیسٹ کرانے دیں کہ وہ شراب پیتے ہیں یا نہیں، واضح ہو جائے گا۔اسکالر و ٹی وی میزبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے

زندگی میں کبھی آئس کا نشہ نہیں کی، ساتھ ہی دھمکی دی کہ اب وہ صرف ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے اور پھر جو کچھ وہ جاری کریں گے، اس کا انتظار کیا جائے۔دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے ایک ایسے وقت میں رجوع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں بھی عامر لیاقت اور ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں

سامنے آئی تھیں۔گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے اپنی مختصر ویڈیوز میں علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر مسلسل دعوے کیے جا رہے تھے کہ دونوں کے درمیان علحدگی ہوچکی۔دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی سامنے آئی ہیں۔دونوں نے فروری کے پہلے ہفتے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی، دانیہ شاہ اسکالر عامر لیاقت حسین سے 31 سال کم

عمر ہیں۔دانیہ شاہ کی عمر 18 سال جب کہ عامر لیاقت حسین کی عمر 49 برس ہے۔عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی سے قبل ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔عامر لیاقت سے دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں ان سے شادی کی تھی اس سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے دسمبر 2020 میں عامر لیاقت سے طلاق ہوجانے کی بھی تصدیق کی تھی۔عامر لیاقت کی دوسری

اہلیہ طوبیٰ انور بھی ان سے کئی سال کم عمر تھیں جب کہ پہلی اہلیہ سے انہیں دو جواں سالہ بچے ہیں، جن میں سے بیٹی اور بیٹا ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسکالر انہیں چار چار دن تک کمرے میں بند کرکے رکھا، انہیں کھانا تک نہیں دیتے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں ساری ساری رات جگاتے، انہیں

بہت ذلیل و خوار کرتے تھے۔سیدہ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت نے ان پر تشدد کیا، ان کا گلا دبایا اور انہیں گولی مارنے کی دھمکی بھی دی جب کہ میڈیا کی کوئی بات بری لگنے پر وہ ان پر غصہ اتارتے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ سمیت ان کے بھائی کو کسی طرح کا کوئی بھی نقصان ہوگا تو اس کا ذمہ دار عامر لیاقت کو سمجھا جائے۔نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دانیہ شاہ کی عدالت میں جمع کرائی گئی

درخواست کی کاپی بھی نشر کی گئی، جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین پر انتہائی سنگین اور شرم ناک الزامات عائد کیے۔انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں بیرون ملک کے لیے فحش ویڈیوز بھیجنے کا مطالبہ کرتے تھے، انہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنا کا کہتے تھے جبکہ وہ آئس کے نشے سمیت دیگر اقسام کا نشہ بھی کرتے تھے۔اپنی درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے فحش ویڈیوز بنانے کے انکار پر عامر لیاقت حسین انہیں پانچ پانچ دن تک کمرے میں بند کردیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…