جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ سے امریکہ جانیوالی پرواز کا پائلٹ غیر تربیت یافتہ نکلا، طیارہ واپس بلانا پڑا

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ میں غیر تربیت یافتہ پائلٹ کے جہاز لے کر اڑان بھرنے پر حکام میں کھلبلی مچ گئی جس پر طیارے کوفوری طور پر واپس بلا لیا گیا ،خوش قسمتی سے جہاز کسی بھی حادثے سے محفوظ رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورجنک اٹلانٹک ایئر لائن کی برطانیہ

سے امریکہ جانے والی پرواز نے جب اڑان بھر ی تو اس کے معاون پائلٹ نے کیپٹن کو بتایا کہ اس نے ابھی تک اپنا فلائنگ ٹیسٹ مکمل نہیں کیا ہے جس پر 40منٹ کی پرواز مکمل کرچکنے والے جہاز کو حکام کی جانب سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔جہاز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے نیویارک کیلئے اڑان بھری تھی اور حیرت انگیز طور پر اس مصروف ترین اور عالمی معیار کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر واپس بلائے جانے والے ورجنک اٹلانٹک ایئر لائن کے جہاز میں اس وقت 300 مسافر موجود تھے۔میڈیا کے مطابق ائیرلائن کے ترجمان نے اس غلطی کو روسٹرنگ ایرر قرار دیا ہے اور مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔رپورٹس کے تحت جہاز اترنے کے بعد معاون پائلٹ کو تبدیل کر کے دوبارہ جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی لیکن اس دوران پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ ترجمان نے اس ضمن میں بھی مسافروں سے معذرت کی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ معاون پائلٹ کی تبدیلی کر کے ورجن اٹلانٹک کے تربیتی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…