منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سابق مشیر مولانا طاہر اشرفی نے عمران خان سے مسجد نبویؐ واقعہ کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے میری بات ہوئی ہے، حکومت نے یقین دلایا ہے کہ توہین مذہب قانون کا غلط استعمال نہیں ہو گا، نہ ہی ذاتی مخاصمت پر توہین مذہب قانون کو استعمال کرنے دیا جائے گا،شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور دیگر اداروں کو

خط لکھا ہیجس سے عالمی سطح پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو تقویت ملے گی۔ اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور دیگر اداروں کو خط لکھا ہے، شیریں مزاری نے خط میں فیصل آباد میں درج ایف آئی آر کا حوالہ دیا ہے، شیریں مزاری کو اس قانون کی حساسیت کا علم ہے اور ہونا بھی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی طرف سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، عدالتیں یہ مقدمہ متحدہ علما ء بورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجیں گی۔متحدہ علما ء بورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل میں ان مقدمات کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا، شیریں مزاری اس قانون کے حوالے سے پاکستانی عدالتوں سے رجوع کر سکتی تھیں، شیریں مزاری متحدہ علما ء بورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کر سکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کے عمل سے عالمی سطح پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو تقویت ملے گی، امید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اس خط کو واپس لے گی۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ توہین رسالتﷺ قانون کا باقی رہنا اور اسے مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کا یہ موقف رہا ہے کہ اس قانون کے خلاف کوئی مہم نہیں ہونی چاہیے، افسوس ہوا کہ عالمی سطح پر اس قانون کے خلاف ایک مہم سازی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ اس قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، پچھلے 2 سال میں بھی اس قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیا گیا۔ سابق مشیر مولانا طاہر اشرفی نے عمران خان سے مسجد نبویؐ واقعہ کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…