جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام شدید غصے میں ہے، پی ٹی آئی قیادت مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت کرے: وزیر داخلہ

datetime 3  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر عوام شدید غم و غصے میں ہی، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے اپیل ہے کہ اس واقعے کی مذمت کریں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، ایک نا اہل ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، فتنہ پرور

شخص اس ملک پر مسلط رہا، اللہ تعالی ہمیں ہمت دے کہ ہم معیشت کو بہتر کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں کبھی چاند رات کو احتجاج نہیں ہوا لیکن اوباش قسم کے چند لوگ جو ان کے بہکاوے میں آئے نعرے لگاتے رہے، ان کے کرتوت ہیں جس کی وجہ سے ان کے اتحادیوں نے اور ساتھیوں نے انہیں چھوڑا۔ملک میں الیکشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگلے 12 سے 14 ماہ میں انتخابات ہوں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا، لیکن اس بات کا داعی ہوں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے تو کارروائی کروائے، سیکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں جن پر کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف فتوے دیے گئے، احسن اقبال کو گولی ماری گئی، یہ لوگ اس وقت خوش ہو رہے تھے اور کہتے تھے اچھا ہوا۔ان کا کہنا تھا اپیل کرتا ہوں پی ٹی آئی قائدین مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی مذمت کریں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راشد شفیق پاکستان سے لوگوں کو لے کر گیا، برطانیہ سے بھی لوگ آئے، صاحبزادہ جہانگیر نواز شریف کے گھر کے باہر بھی احتجاج کرواتا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی قائدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا لیکن مسجد نبوی ﷺ والے واقعے پر عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم حکومت کو بھی ان کے ساتھ ملوث سمجھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…