جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کب ہو گا؟ عمران خان نے بتا دیا

datetime 3  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ کی تاریخ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں

کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی اور مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیرنے دفتر خارجہ خفیہ مراسلہ بھیجا، بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی، امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے ”وزیراعظم“ کو ہٹانے کا حکم دیا اور وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا، منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے، رواں ماہ کے آخر میں ”غلامی نامنظور“ کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا، میں جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…