بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد نبویؐ واقعے میں عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں، حریم شاہ

datetime 2  مئی‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، وہ عاشقِ رسولؐ ہیں۔حریم شاہ نے مدینہ منورہ میں

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ جس وقت مسجد نبویؐ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھیں، اْنہوں نے سب خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ مسجد نبویؐ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس جگہ تو ہمیں ہماری آوازیں پست رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے عوام کے دلوں میں شدید غم و غصہ ہے اور جب حکومت وفد مسجد نبویؐ پہنچا تو وہاں موجود قافلے نے اپنے غصے کا اظہار کیا جوکہ غلط تھا۔حریم شاہ نے کہا کہ اب یہ کہا جارہا ہے وہ قافلہ عمران خان نے بھیجا تھا اور اس سارے واقعے کے پیچھے بھی عمران خان کا ہی ہاتھ تھا جبکہ یہ جھوٹا الزام ہے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمران خان عاشقِ رسولؐ ہیں، وہ کبھی اس طرح کی گھٹیا حرکت میں ملوث نہیں ہوسکتے۔اْنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…