لاہور ( آن لائن )پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مئی سے موسم میں متوقع غیر معمولی تبدیلی پر اداروں کو خط لکھ کر الرٹ کردیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے خط میں غیر معمولی موسمی تبدیلی کے امکانات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو
انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ پی ڈی ایم اے نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری آبپاشی کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی ریسکیو 1122 کو بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سخت گرمی اورحبس کے بعد بارشوں اورگرج چمک کی پیش گوئی ہے، مئی کے اوائل میں گرمی کا زور ٹوٹنے اور ٹھنڈی ہواچلنیکی اطلاعات ہیں جب کہ عید کے ایام میں مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تین مئی تک راجن پور، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے جب کہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری،گلیات،جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد ااور گوجرانوالہ میں گردکیطوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔