اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک بار پھر دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، گزشتہ رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ
ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شوال اور عیدالفطر بروز منگل تین مئی کو ہو گی، دوسری جانب مسجد قاسم سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے آج بروز پیر عیدالفطر کا اعلان کر دیا تھا، اس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری طور پر صوبے میں عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا، اس کے برعکس ہزارہ ڈویژن میں تحریک صوبہ ہزارہ والوں نے عیدالفطر بروز پیر کو نہ منانے کا فیصلہ کیا، خیبرپختوا اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج عیدالفطر مذہبی جو و خروش سے منائی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی اور اس موقع پرملکی سالمیت کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔