امریکہ پابندیاں لگاتے ہوئے بھی روس سے خام تیل خرید رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

1  مئی‬‮  2022

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ پابندیاں لگاتے ہوئے بھی روس سے خام تیل خرید رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس ۔یوکرین تنازع کے

بعد نہ صرف یورپی ممالک بلکہ امریکہ کی جانب سے روس سے درآمد شدہ فوسل فیول کی مجموعی مقدار بھارت سے زیادہ ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق سینٹر فار انرجی اینڈ کلین ایئر ریسرچ جو ایک آزاد تحقیقاتی ادارہ ہے کی رپورٹ سے ظاہر ہے کہ روس-یوکرین تنازعے کے آغاز کے بعد ،دو ماہ کے اندرہی روس نے تریسٹھ ارب یورو کی توانائی برآمد کی جس کا 71 فیصد یورپی ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ کی روس سے درآمد کردہ توانائی کی مقدار بھارت سے بھی زیادہ ہے۔حالانکہ امریکی حکومت نے مارچ میں روس سے توانائی کی درآمد پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا ،لیکن روس-یوکرین تنازع کے بعد امریکہ نے روس سے بڑی مقدار میں پیٹرول خریدا ہے۔بھارت کی مذکورہ اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا پر امریکہ کو “منافق “کہا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…