پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اشتہاری ملزمان حسین نواز ، سلمان شہباز کس حیثیت سے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں شہباز شریف کے وفد کا حصہ بنے ؟بڑا سوال اٹھا دیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جو لیڈرحقیقی معنوںمیں ملک وقوم کی خاطر تحریک چلاتے ہیں وہ موسموں کی شدت کونہیں دیکھتے ،چوری کھانے والی پی ڈی ایم کی قیادت سڑکوں پر نکلنے کیلئے موسم بہار اور موسم سرما کا انتظار کرتی تھی کیونکہ ان کی تحریک کے

پیچھے ہرگز ملک کا کوئی مفادنہیں تھا، قوم سوال کرتی ہے کہ اشتہاری ملزمان حسین نواز اور سلمان شہباز کس حیثیت سے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں شہباز شریف کے وفد کا حصہ بنے ؟۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن والے بغلیں بجا ررہے ہیں کہ عمران خان نے مئی جیسے گرم موسم میں تحریک کا اعلان کر کے سیاسی طو رپر غلط فیصلہ کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان اپنے کسی سیاسی فائدے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحریک کا آغا ز نہیں کر رہے بلکہ ان کے پیش نظر ملک و قوم کی خود مختاری ہے اور جب ایسے حالات ہوںکہ خود مختاری دائو پر لگی ہو تو ایسے میں موسموں کی شدت کونہیں دیکھا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی پہلے اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوئے ہیں ان شا اللہ آئندہ بھی کامیابی ہماری تحریک کے قدم چومے گی اور عوام کوچوروںاور لٹیروں کی حکمرانی سے نجات ملے گی ۔انہوں نے کرپشن میںریکارڈ یافتہ ہونے کی وجہ سے عالمی دنیا میں مسلم لیگ (ن) او ر پیپلز پارٹی کی قیادت کی کوئی عزت نہیں اورجب یہ بطور حکمران غیر ملکی دورے کرتے ہیں تو ملک کیلئے فخر کی بجائے سبکی کا باعث ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…