اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی جبکہ صوبائی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوئے۔شوال کے چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس طرح یکم شوال بروز منگل کو ہو گی، پاکستان میں تیس روزے مکمل ہوں گے اور عیدالفطر بروز منگل تین مئی کو ہو گی۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق شوال مکرم کا چاند ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب ایک بج کر 28منٹ پر پیدا ہوگا۔ اتوارکی شام ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظرآنے کا امکان نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں