لاہور( این این آئی)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور رواں ماہ میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد
سے آئندہ کی سیاست کے حوالے سے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک بھی اپنے قریبی دوستوںسے اس پر بھرپور مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان رواں ماہ باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے کیا جائے گا۔ سیاسی حلقوں میں چوہدری سرور کے آئندہ کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے تجزیے کئے جارہے ہیں ۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے جبکہ کچھ یہ تجزیہ کر رہے ہیں کہ چوہدری سرور اپنا الگ گروپ سامنے لائیں گے جو بھرپور انتخابی سیاست کرے گا اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد گروپ کی صورت میںہی کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔