کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کو پاکستان تحریک انصاف میں عہدہ دے دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں اواب علوی نے پارٹی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں انہیں پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کا نائب صدر بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ بتانا دلچسپ ہے کہ میں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔ڈاکٹر اواب علوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ وقت اٹھ کھڑے ہونے کا ہے تاکہ عمران خان کے ساتھ شمار کیے جائیں۔