پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ میں شامل ممکنہ وزراء کے ناموں کی فہرست سامنے آ گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ممکنہ ابتدائی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کے ناموں کی فہرست سامنے آ گئی،پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے اراکین ابتدائی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ سامنے آنے والے ناموںمیں ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق خواجہ، عمران نذیز ،سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، منشااللہ بٹ ،ذیشان رفیق، سمیع اللہ خان، جہانگیر خانزادہ جبکہ پیپلز پارٹی کے

حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے حوالے سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ا س سے قبل نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، لاہورہائیکورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیر اعلی پنجاب کے عہدے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس کے لان میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز، شریف فیملی کے دیگر افراد ،وفاقی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران ، متحرک کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے حلف لینے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم پڑھ کرسنایا اوربعدا زاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف کامرحلہ مکمل ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو مبارکباد دی جبکہ پنڈال میں موجود لیگی رہنمائوں اور کارکنان نے شیر شیر کے نعرے لگائے ۔ بعد ازاں مریم نواز ، وفاقی وزراء اور دیگر نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا ہے۔گورنر ہائوس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہائوس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…