منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کے حلف کے بعد کسی اور کا خود کو وزیر اعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا،معروف قانون دان

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار استعفیٰ دینے کے بعد بطور عبوری وزیر اعلیٰ کام کرتے رہے ، حمزہ کے حلف کے بعد کسی اور کا خود کو وزیرِ اعلیٰ کہنا غیر آئینی ہوگا ۔ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ سے

متعلق قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ کے حلف اٹھانے کے بعد کسی اور کا خود کو وزیرِ اعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ کہیں کہ الیکشن نہیں ہوا، گورنر عدالت نہیں کہ الیکشن کا معاملہ دیکھیں اور تصحیح کریں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گورنر کے پاس اب کوئی استعفیٰ نہیں تھا جسے وہ مسترد کرتے، بزدار نے کابینہ اجلاس اس لیے بلایا کہ خود کو منتخب وزیرِ اعلیٰ ظاہر کریں۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار آئینی بحران پیدا کر رہے ہیں، آئینی بحران پیدا ہوا تو معاملہ عدالت میں جائیگا، عید کی تعطیلات میں بھی عدالت لگ سکتی ہے اور معاملے کی سنوائی ہو سکتی ہے۔ماہرِ قانون نے کہا کہ استعفیٰ منظور ہونے اور نئے وزیرِ اعلیٰ کے الیکشن کے بعد معاملہ آگے بڑھ چکا ہے، استعفے میں کوئی سقم تھا تو گورنر نے تصدیق کرا کر اسے ختم کر دیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گورنر نے وزیرِ اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرکے اپنا فرض ادا کیا، گورنر کا فرض اتنا ہی تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کا استعفیٰ قبل کرتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…