منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ پر سعودی عرب کے سفرپر پابندی ختم کرنے کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے خلیجی ریاستوں سے مملکت اور سعودی عرب سے خلیجی ممالک کے لیے سفر کے دوران قومی شناختی کارڈ کے

استعمال کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر وضاحت کی کہ شہری قومی شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل رکن کے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں تاہم مذکورہ ملک کے سفر کے لیے دیگر تمام شرائط وضوابط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لیے قومی شناخت کے ساتھ سفر کی معطلی احتیاطی تدابیر کے تحت عمل میں آئی۔ سعودی عرب نے کرونا وبا کے آغاز پردیگر خلیجی ممالک کے بری، بحری اور فضائی سفر کیلیے یہ پابندی عاید کی تھی۔16 مئی 2021 کو سعودی عرب نے ایک سال اور چار ماہ سے زیادہ کے تعطل کے بعد مملکت میں بیرون ملک سے سفر پرعاید پابندی اٹھالی تھی۔تاہم سعودی پاسپورٹ نے اس وقت تصدیق کی تھی کہ وہجی سی سی ممالک کے درمیان قومی شناخت کے ساتھ سفر کو معطل رکھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…