مظفرآباد(این این آئی)ٹین بلین ٹری منصوبہ فلاپ،ملازمین چار مہینوں سے تنخوائوں سے محروم ،نوبت فاقوں تک جاپہنچی ،گھروں کے چولہے بج کررہ گئے ۔متاثرہ ملازمین سخت پریشان ،عید کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی کا پرزور مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق
وفاق کی جانب سے لگایاجانے والا ٹین بلین ٹری منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ منصوبے کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ۔وفاق کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث مزدور بھی اپنی دیہاڑی سے محروم ہیں ۔اس وقت گھروں میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے،عید کی آمد ہے تنخوائیں نہ ملنے کی وجہ ہم اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں بھی نہیں دے پا رہے ،فیسز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نکال دیا گیا ہے ،قرض اتنا بڑھ گیا ہے اب دوکاندار ادھار تک نہیں دیتے ،سخت ذہنی پریشانی کا شکار ہیں ،متاثرہ ملازمین نے وزیر اعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس خان وزیر جنگلات،سیکرٹری جنگلات سے پرزور مطالبہ کیا کہ خدارا!ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ، ہمیں تنخواہیں ادا کی جا ئیں تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں دے سکیں ۔