جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں گرمی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان میں گرمی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 26 اپریل کو دادو شہر میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس دن آدھی سے زائد دنیا سے زیادہ تھا، دوسری جانب عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر پیر تک پاکستان اور بھارت میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔جیسن نکولس نے بتایا کہ جنوب مغربی بھارت میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور ویسٹرن ڈسٹربنس اگلے ہفتے گرمی کی شدت کم کرنے کا باعث بنے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کہاکہ 29 ،30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 1961سے اب تک رواں سال کا مارچ پاکستان میں گرم ترین مہینہ رہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر رواں سال کا مارچ پانچواں گرم ترین مہینہ رہا۔انہوں نے بتایا کہ اپریل میں بھی گرمی معمول سے زائد ہے، ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہاکہ ہیٹ ویو 2 مئی تک رہے گی، کمزور مغربی ڈسٹربنس شمال مشرقی بلوچستان پر اثر انداز ہوگی جہاں بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ہیٹ ویو کا باعث بننے والا ہائی پریشر ایریا بھارت کی جانب بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن گرمی میں کمی رہے گی، پھر7 یا 8 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آسکتی ہے، مئی کے وسط تک ہیٹ ویو رہے گی، ملک کے مشرقی حصے اس کی لپیٹ میں رہیں گے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیں گے، جبکہ کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں عام طور پر موسم گرم اور مرطوب رہ رہا ہے، کراچی میں 29 سے 30 اپریل کے دوران پارہ 40 کو چھوسکتا ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ کراچی میں عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…