اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک میں شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا ،ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار18
ہزار 700 میگاواٹ ہے ، ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بجلی گھروں کوایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی مکمل بحال نہ ہوسکی، بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 800میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 900 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار14 ہزارمیگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی سے پیداوار میں کمی، تربیلا ڈیم سے صرف 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، منگلا ڈیم سے بجلی کی پیدوار 500 میگاواٹ ہے، ملک کے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک پہنچ چکا،ہائی لاسزوالے علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ پہنچ چکا۔