جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عارف علوی کے مواخذے کا فیصلہ

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمابیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاکا کہناتھا کہ صدر عارف علوی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور عید کے بعد ان کے خلاف ایک مضبوط کیس سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا، اتحادی حکومت نے عید کے بعد صدر کے مواخذے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

سٹیٹ بینک کے ناقابل تردید ثبوت نے فارن فنڈنگ کی سازش بے نقاب کردی، الیکشن کمشن اب فیصلہ دے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کے اندر اور باہر غنڈہ گردی کررہا ہے۔ بیان نہ دو، لاکھوں ڈالرز، پاونڈز اور اربوں روپے کی کالی کمائی کا حساب دو۔ عمران نیازی مظاہرے نہ کرو، اسرائیل بھارت کے شہریوں اور امریکی کمپنیوں سے جو مال کھایا، اس کا حساب دو۔ انہو ں نے کہا عمران نیازی کی فارن فنڈنگ کی چوری پکڑی گئی، اب تڑپنے، پھڑکنے، جِھڑکنے اور تِھرَکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن کمشن فارن فنڈنگ کی فارن سازش پر انصاف اور ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ سنائے۔ انہوں نے کہا 14 نومبر2014سے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ زیرسماعت ہے۔ 7 سال اور 6 ماہ سے عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس سے بھاگا ہوا ہے، 9 وکیل تبدیل کرچکا ہے۔ انہو ں نے کہا عمران نیازی پکڑا گیا تو 11 اکاونٹس کی چوری اسد قیصر، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، میاں محمود الرشید سمیت پارٹی کی ٹاپ قیادت پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے اپنے مرے ہوئے دوستوں احسن رشید اور نعیم الحق کو بھی چور بنادیا۔ انہوں نے کہا اپنی چوری چھپانے کے لئے مرے ہوئے دوستوں کو چور بنادیا، یہ ہے عمران نیازی کا اصل کردار ہے۔ ا نہوں نے کہا عمران نیازی نے اپنے قریبی ساتھیوں کو چور کہا اور ساتھ بھی بٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا عدالت حکم دے تو سازش، پارلیمنٹ عدم اعتماد کرے تو سازش، فارن فنڈنگ پکڑی جائے تو سازش۔ انہوں نے کہا سٹیٹ بینک کے ناقابل تردید ثبوت نے فارن فنڈنگ کی سازش بے نقاب کردی، الیکشن کمشن اب فیصلہ دے۔ انہوں نے کہا عدالتوں کو الیکشن کمشن سے غنڈہ گردی کرنے والوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…