جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

6 ماہ جیل یا آئین پر عملدرآمد وفاقی وزیر قانون نے صدرعارف علوی کے سامنے 2 آپشنز رکھ دیے

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شرمناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے، ان کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہ صرف

آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو سوچنا ہوگا کہ وہ توہینِ عدالت لگواکر چھ ماہ جیل جانا چاہتے ہیں یا عدالتی حکم مان کر آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کوکل رات 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے’ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں’گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں’اگر کسی وجہ سے وہ خود حلف نہیں لے سکتے تو کسی کو نامزد کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کوکل رات 12بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کل تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت کا حکم فوری طورپرگورنرپنجاب کوبھیجا جائے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…