وفاقی حکومت کا ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ عام انتخابات کا انعقاد التواء میں پڑنے کا خدشہ

27  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک بھر میں ساتویں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد التواء میں پڑنے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے حوالے سے

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے 13 جنوری 2022 کے اجلاس میں ساتویں مردم شماری کرانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے نتائج 31 دسمبر 2022 تک الیکشن کمیشن کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لئے 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا ہے جبکہ نئی مردم شماری کی صورت میں الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا عمل غیر موثر ہو جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی مردم شماری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات کا انعقاد مئی 2023 سے قبل ناممکن ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن کو دوبارہ سے حلقہ بندیوں کے لیے چار ماہ درکار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے کم از کم تین ماہ کا وقت درکار ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں کا پر بھی دوبارہ سے نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…