بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ای سی ایل، محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کا فیصلہ

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزارت داخلہ نے مزید 23 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دئیے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے مزید 23 افراد کے نام نکال دیے جبکہ محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے، سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع، طاہر بشارت چیمہ کا نام بھی نکال دیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم این اے محسن داوڑ کو ون ٹائم اجازت نامہ دینے کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے، سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی منظوری کے بعد اجازت نامہ جاری ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے خروج کنٹرول فہرست (ای سی ایل) سے 100 سے زائد افراد کے نام نکال دیے تھے۔ ای سی ایل سے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے گئے تھے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیے گئے تھے۔ان افراد کے نام نیب اور ایف ا?ئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے، 3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…