اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آئندہ چند ہفتے میں کال دوں گا،سب نے اسلام آباد آنا ہے،جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا آپ سب میرے ساتھ اسلام آباد رہیں گے ۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا ٹیم کو صف اول کے سپاہی قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ یں سوشل میڈیاکے اپنے تمام جنگجوؤں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے حکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے خلاف ہماری جنگ کو دلیری سے سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ خودمختاری و جمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھاتے رہیے آپ ہماریصفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔