ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسد قیصر کی جانب سے 72 سالہ شخص کو 19 لاکھ ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیے جانے کا انکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں بھرتیوں اور پروموشنز میں اقربا پروری کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

جس کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر نے 72 سال کے ایک شخص کو بھاری تنخواہ اور مراعات پر بھرتی کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عبداللطیف یوسفزئی کو ایم پی ون اسکیل دے کر قانونی امور پر مشیر بھرتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللطیف یوسفزئی کو 19 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات پر بھرتی کیا گیا، ایڈوائزر کی موجودگی کے باوجود نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرائیویٹ وکلا کی خدمات حاصل کیں۔ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں ایڈوائزر کو آنریریم کی ادائیگی کے بعد 30 لاکھ روپے تنخواہ دی گئی، 2019 میں 2 سال کیلئے بھرتی کیے گئے ایڈوائزر کی ملازمت میں ایک سال توسیع کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسد قیصر نے 200 سے زائد افراد کوپارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں جبکہ بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق اسپیکر کے حلقے سے تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…