جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان اسلام آباد آئیں، میں خود ان سے نمٹوں گا، رانا ثناء اللہ

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے کوئی ایسا لیٹر نہیں لکھا اور نہ ہی یہ ان کے لیٹر کے الفاظ ہیں۔ تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ

ان کے خط کے الفاظ کو تبدیل کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید نے کہا خط میں سازش اور عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں تھا، خط کو شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔وزیر داخلہ کے مطابق عمران خان کے مخالفین چور یا ڈاکو تھے تو 4 سال میں جرم ثابت کرتے، یہ جو جلسے کر رہا ہے، وقت پڑنے پر اس کا علاج ہو گا اور اگر اسلام آباد کی طرف آئے تو میں ان کا استقبال کروں گا اور ان سے خود نمٹوں گا۔ رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معروف صحافی ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان اسلام آباد آئیں میں خود ان سے نمٹوں گا، رانا ثناء اللہ۔ کس کس سے نمٹیں گے آپ،رانا صاحب ملک کا ملک عمران خان کا ہو چکا، ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ وہ عمران خان ہے، عابد شیر علی نہیں، بائیں ہاتھ سے وہ آپ کو چھ فٹ اوپر اٹھا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایم ایچ ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تو بیٹھا ہوا ہے اسلام آباد میں ہمت ہے تو جاؤ بنی گالہ اور ون ٹو ون سامنا کرو پھر دیکھیں تمہاری سلطان راہی کی بڑھکیں کیسے ختم ہوتی ہیں، عمران تو ایک شخص کا نام ہے جس دن اس نے کہا آؤ، پھر پورا پاکستان آئے گا اسلام آباد دیکھیں گے کون رانا کون خواجہ کون شریف کون زرداری روکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…