پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

عمران نیازی کی ہرزہ سرائی سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ اتحاد یوں سے ملکر آئینی طریقے سے ایک فاشسٹ اور نااہل سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا،عمران نیازی کا چار سالہ دور حکومت جھوٹ ، جھوٹ اور صرف جھوٹ پر محیط تھا ،معیشت، خارجہ تعلقات، سماجی ترقی، غریب عوام کی فلاح پر جھوٹ بولے گئے،

کرپشن، نااہلی، لاقانونیت اوراقرباپروری کا ایک سیاہ دور جو بلآخراختتام پذیر ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے اعزاز میں فیصل آباد میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء نے رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ تعینات ہونے پروالہانہ استقبال کیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقے کے عوام سے شکرئیے کااظہار کیا ۔ وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ سفارتی مراسلے جیسے حساس معاملے کو جلسے جلوسوں میں تماشہ بنا کر ملکی مفاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ عمران نیازی جھوٹے پروپیگنڈے سے پاکستانی عوام کو گمراہ کرکیاداروں کے خلاف اکسارہا ہے۔ ہوسِ اقتدار اورخوفِ احتساب سے ملکی اداروں کی ساکھ پر حملے کررہا ہے۔ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی سے پاکستان کے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا بنی گالہ میں بیٹھا ایک شخص ‘‘میں ناں مانوں’’ کی گردان مسلسل الاپ رہا ہے۔ انتخابات میں پتہ چلے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔ ہم عمران نیازی کی طرح سیلیکٹڈ نہیں، انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آنے والی جماعت ہیں۔ ہم سیاسی انتقام نہیں لیں گے لیکن عوامی وسائل پر ڈاکے کا حساب ضرور لیں گے۔ ہماری حکومت عوام کو اندھیروں سے نکالے گی۔روشنیاں اور امیدیں واپس لائے گی۔ فیصل آباد کے عوام نواز شریف سے پیار کرنے والے لوگ ہیں۔ فیصل آباد کی صنعتیں بحال کرینگے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرینگے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…