بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محسن داوڑ کا وزیراعظم کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نہ نکلنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا۔ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کا نام نئی پالیسی کی

روشنی میں ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیرکا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم میری اطلاع کے مطابق میرا نام تاحال ای سی ایل پر موجود ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے،، اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…