منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ، دعاز ہرا کے بعد ایک اور لڑکی لاپتہ

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر اور ملحقہ علاقے سے ایک ہفتے کے دوران دوسری لڑکی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو گئی، جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا ایک ماہ سے لڑکی سے رابطے میں تھا۔20اپریل کو سعود آباد سے

14 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہو گئی۔مذکورہ لاپتہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ نمرہ ملیر سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں صبح 9 بجے کام سے گئی تھی، واپس آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ نمرہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے، جس کے امتحانات ہونے والے تھے۔نمرہ کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعلی سندھ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام بچی کو بازیاب کرائیں۔پولیس کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہیاور لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی شاہ فیصل وجاہت حسین نے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ رہے ہیں، ایک لڑکا ایک ماہ سے نمرہ سے رابطے میں تھا۔ایس پی شاہ فیصل وجاہت حسین نے بتایا کہ لڑکے کی لوکیشن لاہور کی ہے، لڑکی کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…