منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

3 سال کی قیداور مقدمات کا سامنا۔۔۔ احد چیمہ نے دلبرداشتہ ہو کر بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف کے قریبی سمجھے جانے والے سینئر بیوروکریٹ احد چیمہ نے سول سروس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق احد چیمہ نے یہ فیصلہ3 سال قید اور مقدمات کا سامنا

کرنے کے باعث کیا،احد چیمہ گزشتہ 13 روز سے وزیراعظم کے ساتھ غیر رسمی طور پر منسلک ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم نے ’دی میٹرو مین‘کے نام سے مشہور احد چیمہ کو پی ایم ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ وہ ان کے ساتھ کام کریں اور ان کی حکومت کو لاہور میٹرو، اورنج لائن اور قائداعظم پاور پلانٹ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر تمام انفراسٹرکچر اور توانائی بارے اقدامات میں تیزی لانے کے لیے رہنمائی کریں تاہم وہ سرکاری احکامات کے بغیر اب سول سروس میں کام کرنے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ نیب نے انہیں سیاسی بنیاد پر تین سال تک سلاخوں کے پیچھے رکھا۔عدالت نے انہیں نیب الزامات کی چارج شیٹ کی بنیاد پر ایک طویل تادیبی کارروائی کے بعد بری کر دیا تھا۔ احد چیمہ سول سروس کا اثاثہ ہے تاہم اب ڈیوٹی سے ہٹ کر عوامی مفاد میں محنت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی کے باعث سول سروس میں کام کرنے سے مایوس ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ انہیں پی ایم آفس میں تعینات کیا جائے اور ان سے کام لیا جائے لیکن مبینہ طور پر احد چیمہ نے معذرت کر لی ہے۔یہ ان لوگوں کے لیے بہت بدقسمتی ہے جو ریاست کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور اس کے بڑے پیمانے پر سول سروس کے لیے دور رس منفی نتائج ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…