منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام، عدالت سے رجوع کرلیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ 17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے، اس رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا حکم دیا جائے، اسٹیٹ بینک تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کرے، اور اسٹیٹ بینک رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کرے۔پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جانب دارانہ رویہ نہ رکھے۔وکیل انور منصور اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے یہ درخواست دائر کی ہے، جس میں ن لیگ، پی پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک، باپ، بی این پی، اے این پی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…