جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر پھر بلند سطح پر پہنچ گیا، ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر4روپے مہنگا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر4روپے مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے

کے مقابلے ڈالر کی قدر میں4روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید182.50روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت182.60روپے سے بڑھ کر186.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 4روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت183روپے سے بڑھ کر187روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں بھی4روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخٹ198روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت238.50روپے سے بڑھ کر239.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے سستا ہو گای تاہم اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن یورو کی قدر میں1.10روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1.30روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…