پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے ان کے پاسپورٹ پی ٹی آئی حکومت نے غلط طور پر روکے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ اپنے انتقام میں اندھے ہو گئے تھے پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے، یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے

میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک پر پچھلے پونے چار سال سے نااہل ٹولہ مسلط تھا، جس نے کرپشن، پروپیگنڈا اور انتقامی سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم اتنے متکبر ہو کہ تمہیں انسان کی عزت کا خیال نہیں، ایمانداری کا حال ہے کہ توشہ خانہ سے سارے گفٹ بیچ دیے، پوسٹنگ ٹرانسفر میں اتنی کرپشن کی کہ ملک تباہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے اسے اتارا ہے، امریکا کو کیا ضرورت ہے اس کو اتارنے کی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم اسے الیکشن کا کہتے تھے مگر یہ کہتا تھا کہ الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہوں گے، اب اس نے شور مچایا ہوا ہے کہ فوری طور پر الیکشن کروائیں۔ اب ہم دیکھیں گے کب الیکشن کروانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ گینگ تیار کیا ہے جو سارا دن گالی دیتا ہے، ہمارے کارکنوں کے خلاف بہت کارروائیاں کی گئیں، ہم انتقام نہیں حساب لیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو اس نے کیا تاریخ گواہ ہے، ہم فرخ حبیب سے پہلے حساب لیں گے، پھر اسے پکڑیں گے، بزدار سے بھی مکمل حساب لیا جائے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں،ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں،آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے،21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے،یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں،صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…