اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بکریاں کھیت میں داخل کیوں ہوئیں؟ زمیندار نے حافظ قرآن بچے کو پھانسی دیدی

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی پور(آئی این پی) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں رونما ہونے والے انسانیت سوز واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع جگمل میں بااثر وڈیرے نے کھیتوں میں بکریاں داخل ہونے کی پاداش

میں حافظ قرآن چرواہا کو پھانسی دے دی۔رپورٹ کے مطابق چرہاوے محسن پر وڈیرے فیاض غزلانی نے بہیمانہ تشدد کیا جس سے حافظ قرآن بچے کی موت واقع ہوگئی، ظالم وڈیرے نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے لئے لاش کو درخت پر لٹکانے کی بھونڈی کوشش کی۔اندوہناک واقعے پر لواحقین سراپا احتجاج ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ محسن حافظ قرآن تھا اور روزے کی حالت میں تھا،جسے ظالم وڈیرے نے انسانیت سوزتشدد کرکے جان سے ماردیا، واقعے کے بعد ہم نے پولیس کو متعدد بار اطلاع دی، مگر پولیس بااثر وڈیرے کے خلاف کارروائی کیلئے نہیں آئی۔متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوا تو لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وڈیرے فیاض غزلانی کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے اسے زدوکوب کیا اور اپنی تحویل میں لیکر خود پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور گرفتار کرایا۔ادھر علی پور پولیس نے جاں بحق چرواہے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اسپتال سے رابطہ کرلیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…