منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

الہان عمر پاکستان میں جوبائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کررہیں، عمران خان سے ملاقات بارے بھی دو ٹوک جواب

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کررہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے کانگریس وومن الہان عمر کی عمران خان سے ملاقات پر سوالات کیے اور پوچھا کہ کیا الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں؟

جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ الہان عمر کے پاکستان میں موجودگی سے آگاہ ہیں، الہان عمر پاکستان میں جوبائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیںصحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا الہان عمر کی عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ کریں گے۔اس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائسن نے کہا کہ الہان عمر کی عمران خان سے ملاقات پر کانگریس وومن کے دفتر سے رابطہ کیجیے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئی امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے افغانستان میں بم دھماکوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ افغاستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف شہر میں ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔خیال رہے کہ دوروز قبل کابل کے ایک اسکول میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں میں سینکڑوں بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…