لاہور( این این آئی)آئندہ مالی سال کے دوران صوبائی محصولات کی مد میںہدف رواں مالی سال کے مقابلے میں22ارب روپے اضافے سے3کھرب تک مقررکرنے کی تجویزہے ۔ذرائع کے مطابقآئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق صوبائی حکومتیں اپنا ریو نیو ہدف بڑھائیں گی،سفارشات نئی حکومت کو پیش کرنے کے بعد حتمی ہدف مقرر کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میںصوبائی محصولات کا ہدف 272روپے مقرر ہے،نئے مالی سال تک یہ ہدف 3کھرب تک کرنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریو نیو ، ایکسائز،توانائی ، سیلز ٹیکس میں ریو نیو اہداف بڑھائے جائیں گے۔