جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک کا رواں سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 22  اپریل‬‮  2022 |

پشاور( آن لائن) اسٹیٹ بینک نے رواں سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے باعث مارکیٹ میں دس روپے ، بیس روپے ، پچاس روپے ،

سو روپے ، پانچ سو روپے ، ایک ہزار روپے والے نئے کرنسی کے نوٹوں کی گڈی بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہیں قصہ خوانی ، خیبر بازار ، صدر ، ہشتنگری ، سمیت دیگر مقامات پر کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے تاجروں نے اسے اپنی مرضی سے فروخت کر رہے ہیں ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے فریش نوٹوں کے لئے پالیسی سے بینکوں کو آگاہ کر دیا ہے ، بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق نئے کرنسی نوٹ رواں سال جاری نہیں کئے جا ئینگے تاہم ڈیلر کے پاس موجودہ پہلے سے سٹاک کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے ، دس روپے والے کرنسی کے نئے نوٹ 1200سے 1500روپے کے درمیان میں ، بیس روپے والے 2200سے 2500کے درمیان میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ جبکہ بینکوں میں موجود پہلے سے سٹاک کرنسی کے نوٹوں کوعملے نے آپس میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…