منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پولیس کا دعا زہرہ کے حوالے سے چلائی گئی ویڈیو کے غلط ہونے کا اعتراف، ایس ایچ او معطل

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی سے اغوا ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ کی غلط سی سی ٹی وی ویڈیو چلانے پر ایس ایچ او الفلاح بدر شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دعا کی بازیابی کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ تفتیشی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے

اعلی افسران کے حکم پر ایس ایچ او الفلاح بدر شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، پولیس نے اعتراف کیا کہ جس لڑکی کی سی سی ٹی وی چلائی گئی وہ دعا نہیں، تفتیش کرنے پر تصدیق ہوئی کہ وہ دعا نہیں کوئی اور ہے۔پولیس نے میڈیا سے مذکورہ سی سی ٹی وی وڈیو دوبارہ نشر نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ویڈیو کا دعا زہرہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ دعا کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل پولیس رپورٹ اور بچی کے اہلخانہ کے بیانات میں تضادات سامنے آئے تھے، پولیس کے مطابق لاپتہ بچی کیوالد نے بتایا کہ دعا ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، اسکول انتظامیہ کے مطابق بچی تیسری جماعت تک اسکول آتی تھی، تیسری جماعت تک بچی کیاسکول آنے کی تصدیق کلاس فیلوز نے بھی کی۔پولیس کے مطابق انٹرنیٹ سرچ ہسٹری میں کورٹ میرج اور نکاح کی معلومات سامنے آئی ہیں، دعا زہرہ اپنا ٹیبلٹ بھی ساتھ لے گئی ہے۔پولیس کی اس رپورٹ کے حوالے سے اہلِ خانہ نے غلط ہونے کا دعوی کیا ، اہلخانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ غلط رپورٹ پر ایس ایچ اوالفلاح کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…