منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

شرجیل میمن نے بطور صوبائی وزیر عہدے کا حلف اٹھا لیا

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع حیدرآباد سے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا۔ جمعہ کی صبح گورنر ہاس میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں نئے وزیر شرجیل انعام میمن سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت اور صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس سے قبل صوبائی حکومت نے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کو ڈی نوٹیفائی کر کے انکی جگہ شرجیل انعام میمن کو تعینات کیا۔ نئے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے جوکہ اس سے قبل سعید غنی کے پاس تھا۔ محکموں کی دوبارہ تقسیم کے بعد سعید غنی کے پاس محنت اور انسانی وسائل کا قلمدان برقرار رہے گا جبکہ شرجیل انعام میمن وزیر اطلاعات ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…