پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما جب الیکشن میں جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے ،رانا ثناء اللہ

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جب الیکشن میں جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے ،عمران خان کا بیانیہ دو چار جلسوں میں تو چل جائیگا مگر زیادہ دیر نہیں چلے گا،شیخ رشیدلوگوں کو اکسا رہے ہیں ، بڑے بڑے سکینڈل سامنے آئیں گے ، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کئے جائینگے ۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے جب الیکشن میں جائیں گے تو جوتے ماریں گے ، گریبان پکڑیں گے اور پوچھیں گے کہ ملک کا بیڑہ غرق کیاہے ،انہوں نے ملک میں چینی ، آٹا چوری کیا ، پٹرول چوری کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار سے آنے سے پہلے یہ کیا کیا باتیں کرتے تھے ؟، اب عوام کو کیا جواب دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ لاہور ، کراچی اور پشاور میں جلسہ کر کے تماشا کر سکتے ہیں مگر جب حلقوں میں ووٹ کیلئے جائیں گے تو لگ پتہ چل جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ سوشل میڈیا پر ہوسکتا ہے ؟ یہ بیانیہ کسی طورپر نہیں بن سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میںکیا کہیں گے کہ آٹا دوبارہ 35روپے کلو ملنا شروع ہو جائے ، کیا ادویات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے کیا کام کیاہے ،یہ دو پریس کانفرنسوں کا وزیر داخلہ تھا ، یہ گالیاں نکالنے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کیا کیا ہے ؟ یہ لوگوں کو اکسائیں گے تو کیا لوگوں کو جوتے نہیں پڑیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ 2013میں بھی عمران خان نے بڑے بڑے جلسے کئے مگر صرف سات سیٹیں ملی تھیں ، انہوںنے کہاکہ 2018ء میں پنجاب میں ہم سے ہارے ہیں ، 2018میں ایک ایک حلقہ میں تحریک انصاف کیلئے سہولت کاری کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ ان کے ساتھ تازہ تازہ ہوئی ہے شاید ایک دو ماہ میں عقل آجائے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بڑے بڑے ڈاکے مارے ہیں ،

رنگ روڈ والا سکینڈل ، توشہ خانہ والا معاملہ سامنے آئے گا ، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کرینگے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حالات انتہائی برے ہیں مگر یہ ہمارا ملک ہے اور اسے ہم نے ہی سنبھالنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…