اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان دور کی معاشی بدحالی کی تفصیلات دیکھ کر نواز شریف بھی پریشان ہو گئے

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی)عمران خان دور کی معاشی بدحالی کی تفصیلات دیکھ کر نواز شریف بھی پریشان ہو گئے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف موجودہ حالات پر تشویش میں مبتلا ہیں، نواز شریف عمران خان دور کی معاشی بدحالی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کوٹریک پرواپس لانے کیلئے وہ واشنگٹن روانہ ہورہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت گیس کے شعبہ میں 1500 ارب روپے کاگردشی قرضہ چھوڑگئی ہے۔ جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری ٹویٹس میں وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پروگرام کوٹریک پرواپس لانے کیلئے وہ واشنگٹن روانہ ہورہے ہیں،اس پروگرام کوپی ٹی آئی اورعمران خان نے ڈی ریل کرکے ملکی معیشت کوخطرات میں ڈال دیاتھا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ تین سال ای سی ایل میں میں ہونے کے بعد وہ لندن کاسفربھی کریں گے جہاں وہ اپنے لیڈرمیاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما حماداظہرکے اٹھائے گئے نکات کاجواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ حماداظہرنے گیس کے شعبہ میں 1500 ارب کے گردشی قرضہ کااعتراف کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نااہلی اورجھوٹ کے علاوہ کسی چیزنے پی ٹی آئی کی حکومت کوایل این جی کی پرائسنگ سے نہیں روکا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وہ واضح طوپرکہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گیس کے شعبہ میں 1500 ارب روپے کاگردشی قرضہ چھوڑاہے اس میں سوئی نادرن کے 200 ارب روپے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں آنے سے پہلے ان کاخیال تھا کہ گیس کے شعبہ کاگردشی قرضہ محض 700 ارب روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…